0
Monday 18 Feb 2019 23:12

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جائے گا، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف اور دیگر سروسز، حساس اداروں کے سربراہ اور دیگر سکیورٹی حکام شریک ہوں گے، جب کہ وزیر خزانہ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت داخلہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا اور حکام دفتر خارجہ کلبھوشن یادیو کیس پر بریف کریں گے، جب کہ بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال، افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 778725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش