0
Tuesday 19 Feb 2019 18:40

قومی زبان اردو کو دفتری زبان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

قومی زبان اردو کو دفتری زبان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ آرکائیو نے قومی زبان اردو کو دفتری زبان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے، جسے فعال کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری آر کائیو طاہر یوسف نے بتایا کہ کمیٹی کے ممبران میں سیکرٹری آرکائیو، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری ریگولیشن شامل ہیں۔ کمیٹی اردو زبان کو دفتری زبان بنانے کیلئے سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی برس بعد کمیٹی کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس ہوا کریں گے اور اردو کو دفتری زبان رائج کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ سیکرٹری آر کائیو کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اعجاز احمد نے تمام محکموں سے تجاویز مانگ لی ہیں، اس سلسلہ میں سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ کو ارسال کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 778823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش