0
Thursday 21 Feb 2019 12:30

پی پی 218 میں ضمنی الیکشن، واصف مظہر پی ٹی آئی کے امیدوار، ٹکٹ جاری

پی پی 218 میں ضمنی الیکشن، واصف مظہر پی ٹی آئی کے امیدوار، ٹکٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حلقہ پی پی 218 کیلئے تحریک انصاف نے سابق ایم پی اے ملک مظہر عباس راں (مرحوم) کے صاحبزادے ملک واصف مظہر راں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹکٹ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے ملک واصف مظہر راں کے حوالے کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں۔ عوام اور کارکنوں سے رابطہ کریں، ان شاء اللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے ملک واصف مظہر راں اور ان کی فیملی کے ممبران کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ وہ ملک واصف کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مخدومزادہ زین حسین قریشی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے ملک واصف مظہر کو مبارک باد دی، ادھر ملک واصف راں نے کہا ہے کہ میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے اپنے والد کی سیٹ حاصل کرونگا، حلقہ پی پی 218 کی عوام سے میرا بھرپور رابطہ ہے اور اس رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، انہوں نے اس سلسلے میں پارٹی قائد عمران خان، مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدومزادہ زین حسین قریشی اور پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 779202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش