0
Friday 22 Feb 2019 12:50
صادق آباد چیک پوسٹ پہ فائرنگ، 1 پولیس اہکار شہید، 4 زخمی

راولپنڈی، ایک ہی گروپ بار بار پولیس پہ حملے کررہا ہے، سی سی پی او

راولپنڈی، ایک ہی گروپ بار بار پولیس پہ حملے کررہا ہے، سی سی پی او
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق صادق آباد چوک پہ قائم پولیس چوکی پر ایک نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زعفران شہید اور دیگر چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر محمد اکرم اور دیگر شامل ہیں۔ ملزم کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری نسیم بھی زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس چوکی پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او راولپنڈی عباس احسن اور دیگر اعلیٰ حکام اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور ضروری معلومات حاصل کیں۔ سی سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ پیش آنے والے سانحہ کے بعد شہر کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور امید ہے کہ جلد ملزم گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس اہلکار زعفران کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان کی شہادت ہمارے لیے افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سویلین بھی واقع میں زخمی ہوا ہے جب کہ دو اہلکار آپریشن تھیٹر میں ہیں۔ ایک سوال پر سی سی پی او نے انکشاف کیا کہ ایک ملزم نے آتے ہی فائرنگ کردی جس کا جواب ہمارے اہلکار نہ دے سکے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف تھانوں کی نفری بلا کر اس علاقے میں تعینات کی گئی تھی۔ سی سی پی او عباس احسن نے دعویٰ کیا کہ ایک ہی گروپ ہے جو ہم پر بار بار حلمہ آور ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سید پور روڈ اور تھانہ سٹی میں پولیس پر حملہ آور ہونے والے ملزمان قابو میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 779380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش