0
Friday 22 Feb 2019 13:23
جیش محمد کی مذمت

پلوامہ حملے پہ سلامتی کونسل کا مذمتی اعلامیہ جاری

پلوامہ حملے پہ سلامتی کونسل کا مذمتی اعلامیہ جاری
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج پہ ہونے والے خودکش حملے کی سلامتی کونسل نے مذمت کی ہے۔ تاہم سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی کوشش پہ بھارت کو ناکامی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بھارت گزشتہ چھ دن سے اس بات کی کوشش کر رہا تھا کہ پلوامہ حملے کی مذمت میں پاکستان کا نام اعلامیہ میں شامل ہو جائے لیکن سلامتی کونسل نے صرف جیش محمد کا نام شامل کیا، سلامتی کونسل نے پلوامہ واقعہ پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جاری مذمتی بیان میں جیش محمد کا نام شامل کیا ہے جو  پہلے ہی پاکستان میں کالعدم تنظیم قرار دی جا چکی ہے۔ بھارت نے اپنے طے شدہ ایجنڈے کے تحت پلوامہ واقعہ پرصرف الزام تراشیوں کا سہارا نہیں لیا تھا بلکہ مختلف ممالک کو اس ضمن میں ہمنوا بنانے کے لیے باقاعدہ بریفنگ بھی دی تھی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھی پلوامہ واقعہ پر اپنے واضح اور ٹھوس مؤقف سے مختلف ممالک کے سفرا کو آگاہ کیا اور حقائق ان کے گوش گزار کیے تھے۔ عالمی سیاسی مبصرین کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جاری کردہ اعلامیہ میں پاکستان کا نام شامل نہ کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ بھارتی الزامات کی پالیسی کو مسترد کرتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 779389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش