0
Saturday 2 Mar 2019 08:34

بھارت نے اپنے پائلٹ کیساتھ کیا سلوک کیا؟؟

بھارت نے اپنے پائلٹ کیساتھ کیا سلوک کیا؟؟
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد بھارتی پائلٹ کو گزشتہ شب واہگہ بارڈر پر انڈین حکام کے حوالے کر دیا گیا، لیکن وہاں پہنچنے پر ابھی نندن کا کوئی استقبال ہوا اور نہ ہی انہیں کوئی خاص عزت دی گئی، جبکہ انڈین ائیرفورس کے آفیسرز نے ابھی نندن کے دماغ کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ بھارتی ایئر فورس کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو سخت سکیورٹی حصار میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ونگ کمانڈر ابھی نندن جسے بھارتی میڈیا نے ایسا ہیرو ظاہر کیا تھا کہ جو جنگ جیت کر اپنے ملک جا رہا ہو لیکن جب اسے واہگہ بارڈر سے بھارت کے حوالے کیا جا رہا تھا تو بھارتی میڈیا اور بھارتی سرکار کے رویوں میں خاصا فرق نظر آیا۔

دیکھا جائے تو بھارت سے بہتر سلوک تو اس کیساتھ پاکستان میں کیا گیا۔ پائلٹ کو بھارتی سرزمین پر قدم رکھتے ہی نہ کوئی سیلوٹ کیا گیا اور نہ ہی پھولوں کا ہار پہنایا گیا بلکہ اس کے استقبال کیلئے جو انڈین ائیرفورس کے آفیسر آئے انہوں نے ابھی نندن کے دماغ کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عندیہ دیا۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک جونیئر افسر ونگ کمانڈر کو ایسے کمر سے پکڑ کر اندر لے گئے جیسے کسی بےعزتی کروانے والے قیدی کو لے کر جا رہے ہیں۔ بھارت نے جس سلوک کا مظاہرہ کیا ہے وہ حیران کن ہے۔
خبر کا کوڈ : 780830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش