0
Tuesday 5 Mar 2019 02:27

پی ایس پی کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کراچی کو درپیش فراہمی آب کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

پی ایس پی کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کراچی کو درپیش فراہمی آب کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ کراچی سے متصل حب ڈیم کا بارشوں کے بعد بھر جانا خوش آئند ہے جو کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بعض علاقوں کو پانی فراہم کرنے کا واحد ذریعہ ہے اور یومیہ 100 ایم جی ڈی فراہم کر سکتا ہے جو پانی کی وسیع پیمانے پر قلت کا خاتمہ کرے گا، حب ڈیم میں اس وقت اتنا پانی موجود ہے کہ وہ اس پر انحصار کرنے والے علاقوں کو تقریباً دو سال تک پانی فراہم کر سکتا ہے، لیکن ہمیں حکومتی سطح پر نیک نیتی کے ساتھ پانی کی چوری کی روک تھام اور غیر قانونی کنیکشنز منقطع کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ عوام کا یہی پانی کا ذخیرہ چند مفاد پرست عناصر کی جانب سے عوام کو مہنگے داموں بیچا جا رہا ہوگا۔ ارشد وہرا نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو درپیش فراہمی آب کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 781392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش