0
Tuesday 5 Mar 2019 19:37

پاراچنار، ضلعی انتظامیہ کے اعلٰی عہدیداروں کا چیک پوسٹوں کا دورہ، ہدایات جاری

پاراچنار، ضلعی انتظامیہ کے اعلٰی عہدیداروں کا چیک پوسٹوں کا دورہ، ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر کرم جناب آفاق وزیر نے ضلع کرم کے مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈپٹی کمشنر جناب آفاق وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم جناب عمر احمد خان نے آج اپرکرم کے مختلف چیک پوسٹوں خصوصاً بارڈر چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ اور سرکاری اہلکاران کی چیک پوسٹوں میں موجودگی کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیک پوسٹوں میں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات بھی جاری کیں کہ موجودہ حالات کے پیش نظر چھٹیاں ختم کردی گئی ہیں۔ اور گاڑیوں کی تلاشی سختی سے لیا جائے۔ گاڑیوں میں موجود افراد کی بھی سختی سے چیکنگ کریں اور ان کا شناختی کارڈ چیک کرکے چھوڑ دیا جائے اور ایمرجنسی کی صورت میں ڈی سی کنٹرول روم سے بروقت رابطہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 781531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش