0
Friday 8 Mar 2019 08:42

وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کی آمد کے سلسلے میں کھلاڑیوں نے پنڈال سجا لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر قائدین تھرپارکر پہنچیں گے، کھلاڑیوں نے جلسے کا پنڈال تیار کرلیا۔ تھرپارکر دورے کے موقع پر وزیراعظم چھاچھرو میں جلسے سے خطاب اور صحت کارڈ تقسیم کریں گے، جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں حلیم عادل شیخ چھاچھرو پہنچ گئے۔ حلیم عادل شیخ کراچی سے ویلکم عمران خان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے، حلیم عادل شیخ، ایم این اے جے پرکاش آکرانی و دیگر قائدین نے بھی پنڈال کا دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان تھر کے دورے کے دوران تھرکول میگا منصوبے کا جائزہ لیں گے اور تھر پارکر کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار ارباب غلام رحیم بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ارباب غلام رحیم کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل رکن قومی اسمبلی لال مالھی اور دیگر رہنماؤں نے چھاچھرو پہنچ کر جلسہ گاہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 782041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش