0
Saturday 11 Jun 2011 22:28

امریکہ نے پاکستانی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے تعاون کے ثبوت فراہم دیدیئے، امریکی اخبار

امریکہ نے پاکستانی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے تعاون کے ثبوت فراہم دیدیئے، امریکی اخبار
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی سیکورٹی افسران کے دہشت گردوں سے روابط اور تعاون کے ثبوت اسلام آباد کو فراہم کر دیئے۔ امریکی اخبار نے امریکی اور پاکستانی حکام کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نے دورہ پاکستان میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشا کو سٹیلائٹ اور دیگر ذرائع سے حاصل کردہ ثبوت فراہم کئے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگیں تیار کرنے والی دو فیکٹریز کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کیا۔ اخبار کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جب مشتبہ مقامات پر چھاپہ مارا تو شدت پسند پہلے ہی جا چکے تھے۔ لیون پینٹیا نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو بتایا کہ سی آئی اے کو یقین ہے کہ پاکستانی افسران نے شدت پسندوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 78243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش