0
Saturday 11 Jun 2011 10:25

سی آئی اے سربراہ کی آرمی چیف اور جنرل شجاع سے ملاقات، لیون پنیٹا آج صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

سی آئی اے سربراہ کی آرمی چیف اور جنرل شجاع سے ملاقات، لیون پنیٹا آج صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے جمعہ کی شب پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا دفاعی تعلقات، انٹیلی جنس شیئرنگ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جنرل کیانی اور آئی ایس آئی سربراہ نے لیون پنیٹا پر واضح کیا کہ ڈرون حملوں پر نظرثانی کی جائے، شمالی وزیرستان میں کاروائی کا فیصلہ پاک فوج خود کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاک امریکا عسکری تعاون اور سی آئی اے اور انٹیلی جنس کے درمیان روابط کا جائزہ لیا گیا۔
سی آئی اے چیف لیون پنیٹا آج صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کریں گے جبکہ پاکستانی فوجی قیادت نے امریکا پر واضح کر دیا کہ اسامہ کے میزبان پاکستانی نہیں تھے۔ قبل ازیں سی آئی اے چیف لیون پنیٹا نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات کی، جس میں آرمی چیف نے لیون پنیٹا کو بتایا کہ اسامہ کے میزبان پاکستانی نہیں تھے۔ ملاقات میں سی آئی اے سربراہ نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سی آئی اے کے سربراہ نے مستقبل میں انٹیلیجنس تعاون کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی عسکری قیادت نے سی آئی اے چیف کو ثبوت فراہم کیے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن کو مقامی مدد حاصل نہیں تھی۔ اسامہ کے میزبان مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھتے تھے۔ سی آئی اے سربراہ نے عسکری قیادت پر زور دیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے شمالی وزیرستان میں آپریشن ناگزیر ہے۔ سی آئی اے چیف نے عسکری حکام پر زور دیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور القاعدہ قیادت کے تعاقب کیلئے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جائے۔ طویل ملاقات میں عسکری قیادت نے واضح کیا کہ آپریشن کا فیصلہ سیاسی قیادت ملکی حالات دیکھ کر ہی کرے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سی آئی اے چیف نے جنرل کیانی اور پاکستانی ہم منصب جنرل احمد شجاع پاشا سے ملاقات میں مشترکہ انٹیلیجنس ٹیم پر بات چیت کی گئی، مجوزہ ٹیم پاکستان کے اندر شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔ لیون پینٹا آج صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملیں گے۔
خبر کا کوڈ : 78104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش