0
Monday 11 Mar 2019 16:16

کراچی، آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

کراچی، آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔ نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ دورانِ سماعت آغا سراج درانی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں جہاں رکھا گیا وہاں کھڑکی تک نہیں جس کے باعث تازہ ہوا نہیں آتی جب کہ 8 لوگ بھی ساتھ ہیں۔ آغا سراج درانی کی شکایت پر نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ائیرکنڈیشنر اور پنکھا آج ہی لگ جائے گا۔ آغا سراج درانی کے وکیل نے اپنے دلائل میں موکل کے گھر سے ملنے والی چیزوں کی تفصیلات دینے کا مطالبہ کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے فہرست عدالت میں جمع کرا دی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل نے اپنے مؤکل کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا اور عدالت سے ملزم کو رہا کرنے کی اپیل کی جب کہ وکیل نے مزید کہا کہ ریمانڈ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور آغا سراج کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کو 21 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ نیب نے 20 فروری کو آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے۔
خبر کا کوڈ : 782662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش