0
Friday 15 Mar 2019 21:28

پشاور میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی شدید زخمی

پشاور میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔ فقیرآباد پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی پر فائرنگ کی ہے جس کی زد میں آکر میاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بیوی شدید زخمی ہے اور ان کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون نے نیم بیہوشی کی حالت میں پولیس کو بتایا ہے کہ فائرنگ وقاص نے کی ہے، وقاص کون ہے، اس بارے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے مگر تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔ حکام کے مطابق فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاحال تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 783513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش