0
Saturday 16 Mar 2019 22:26

مغرب کو خوش کرنے کیلئے دہشتگردی کو مدارس کیساتھ مت جوڑیں، مولانا زبیر صدیقی

مغرب کو خوش کرنے کیلئے دہشتگردی کو مدارس کیساتھ مت جوڑیں، مولانا زبیر صدیقی
اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر جنونی مذہبی دہشت گرد کی منصوبہ بند فائرنگ، معصوموں کی المناک شہادت اور رائفل پر صلیبی جنگوں کے حوالے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مغرب میں سیاسی اور میڈیا کی سطح پر اسلام دشمنی کو ابھارا جا رہا ہے، ایسی دہشت گردی کو مغرب تسلیم نہ کرکے امت مسلمہ کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے جامعہ فاروق اعظم فیصل آباد کے اجتماع و دستار بندی اور جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حملے میں حملہ آوروں کو مغرب ذہنی مریض قرار دے کر مسلمانوں کے قتل عام کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے مغرب کی دوہری پالیسی اور اسلام دشمنی کھل کر ظاہر ہوتی ہے، مسلم امت کو اب اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین اسلام  کے دفاع میں یکجا ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ اگر کسی مسلمان کے ہاتھوں خدانخواستہ چرچ میں ہو جاتا تو پھر دنیا کا ردعمل کیا ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشت گردی کو اسلام اور مدارس کے ساتھ جوڑتے ہیں، ایسے واقعات ان کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں، مغرب کو خوش کرنے کے لئے دہشت گردی کو مدارس کے ساتھ مت جوڑیں۔
خبر کا کوڈ : 783693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش