0
Saturday 23 Mar 2019 09:04

گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد سیکرٹریز کے تبادلے

گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد سیکرٹریز کے تبادلے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں ایک بار پھر چار محکموں کے سیکرٹریز تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت، منرل اینڈ انڈسٹری، سیاحت، سپورٹس کلچر اور کامرس کے سیکرٹریز تبدیل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق خادم حسین سلیم اس وقت سیکرٹری زراعت کے طور پر کام کر رہے تھے، انہیں سیکرٹری تعمیرات عامہ بنا دیا گیا ہے۔ سابق سیکرٹری تعمیرات عامہ بلال احمد میمن کی خدمات وفاقی حکومت کو سپرد ہونے کی وجہ سے سیکرٹری ورکس کا عہدہ یکم فروری کو خالی ہوا تھا۔ خادم حسین بطور سیکرٹری تعلیم بھی گلگت بلتستان بھی ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں۔ ان کے علاوہ عاصم نواز ٹوانہ کو سیکرٹری سیاحت، میر وقار احمد سیکرٹری زراعت و فشریز جبکہ ذوالفقار علی شاہ سیکرٹری منرلز اینڈ انڈسٹری تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 784718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش