0
Sunday 24 Mar 2019 18:44

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا، عبدالغفور راشد

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا، عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر تنقید کرنے کو اپنا شیوہ سمجھتی ہیں، منافقت کا شکار عالمی برادری کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے، جسے بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم میں نظر نہیں آ رہے جبکہ اقوام متحدہ کشمیر پر اندھی بہری اور گونگی ہو چکی ہے۔ لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور مذہبی آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کا حصہ ہے جس پر تم عملدرآمد کیلئے تمام ممالک پابند ہیں مگر عالمی برادری کا دوہرا معیار منافقت پر مبنی ہے کہ انڈیا میں ہونیوالے مظالم، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو نظر نہیں آ رہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ایک طرف ان کی جدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے ہندووں کو یہاں بسانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جیسے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی ناجائز ریاست کیلئے فلسطین میں یہودیوں کی بستیاں آباد کی جا رہی ہیں۔
 
ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ امت مسلمہ کو بھی جاگنا چاہیے اور بھارت کے اندر مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علیحدہ مملکت کے طور پر قیام کو بھی اب بھارتی مسلمانوں کو بھی تسلیم کر لینا چاہیے کہ ہندو انتہا پسندی دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کیلئے عذاب بن چکی ہے، جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا اور قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ مملکت فراہم کی، جہاں آج نہ صرف مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے بلکہ مذہبی اقلیتوں ہندو، سکھ، مسیحی اور دیگر کو بھی اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کیلئے آزادی حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 784947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش