0
Wednesday 27 Mar 2019 18:33

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے خطرے کی علامت بن گئے

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے خطرے کی علامت بن گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ کئی سال سے کھڑے ناکارہ طیارے پرندوں کا گھر بن گئے، جس کے باعث طیاروں کی حفاظت کو خدشات لاحق ہوگئے، ناکارہ طیارے پارکنگ کے مسائل کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے خطرے کی علامت بن گئے، ناکارہ طیاروں کے باعث اڑتے جہازوں کو خطرات لاحق ہیں۔ ناکارہ طیارے کھڑے رہنے سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں، خراب طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بھی بنا لیے۔ پرندوں کی وجہ سے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں میں سے کسی کا انجن خراب ہے تو کسی کے پَر غائب ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ناکارہ طیارے ہٹانے کیلئے متعلقہ اداروں کو متعدد خطوط لکھے ہیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیاروں پر ٹیکس ادئیگی کے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں، سول ایوی ایشن ناکارہ طیاروں کو ہٹانے یا بیچنے کا فیصلہ از خود نہیں کر سکتی، ناکارہ طیاروں کو ہٹانے کی ذمہ دار کسٹم کلکٹریٹ ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کئی ناکارہ طیارے ویٹ اور ڈرائی لیز پر حاصل کیے گئے تھے۔ غیر ملکی کمپنیاں ناکارہ طیاروں کو بھاری ٹیکس ادائیگی کے باعث نہیں ہٹا رہیں، طیارے گزشتہ کئی سال سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔ انتظامیہ ناکارہ طیاروں سے پرندوں کو دور رکھنے کیلئے بھاری رقم بھی خرچ کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 785482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش