0
Thursday 28 Mar 2019 10:43

لاہور، ڈاکٹر طاہرالقادری نے 5 اپریل کو پارٹی کی شوریٰ کا اجلاس بلا لیا

لاہور، ڈاکٹر طاہرالقادری نے 5 اپریل کو پارٹی کی شوریٰ کا اجلاس بلا لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 5 اپریل (جمعہ) کو بلا لیا ہے۔ شوریٰ کے اجلاس کی صدارت قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری کریں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں سنیئر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انصاف کی جدوجہد میں کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، ہمیشہ عدالتوں سے انصاف مانگا اور مانگتے رہیں گے۔ 14 بے گناہوں کو دن دیہاڑے شہید کیا گیا، قتل و غارت گری کے یہ دلدوز مناظر میڈیا کے کیمروں کی آنکھ کے ذریعے پوری قوم نے دیکھے۔ یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ انصاف کیلئے مظلوموں کا ساتھ دینے والے سرخرو ہونگے۔ مشاورتی اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین،خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، بشارت جسپال، نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، میاں ریحان مقبول، سید الطاف حسین شاہ،قاضی شفیق الرحمن، فرح ناز، مظہر محمود علوی، سید امجد علی شاہ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، مدثرہ بلوچ و دیگر سنیئر رہنماؤں فورمز کے ہیڈز نے شرکت کی۔

مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور قرآن فہمی کے ضمن میں اسے امت مسلمہ کی عظیم خدمت قرار دیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی شاندار تقاریب رونمائی میں تمام مسالک کے علماء اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کو شریک کرنے پر سنٹرل پنجاب،شمالی پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ کی تنظیمات اور عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب رواداری کا پیغام عام کر رہی ہے۔ انہوں نے تنظیمی حوالے سے شاندار کارکردگی پر اول پوزیشن حاصل کرنے پر علامہ رانا محمد ادریس کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شوریٰ کے ممبران کو 5 اپریل کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 785572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش