0
Sunday 31 Mar 2019 14:06

آج کے حکمران قرضہ لیتے وقت شرماتے نہیں بلکہ مسکراتے ہیں، خورشید شاہ

آج کے حکمران قرضہ لیتے وقت شرماتے نہیں بلکہ مسکراتے ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف مزاحمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں کارکنوں اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹم بم بنا کر سرحدوں کی حفاظت کا اعلان کیا تھا، کوئی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، لیکن ہمارے حکمران کشکول اٹھا کر گھومتے ہیں، آج کے حکمران قرضہ لیتے وقت شرماتے نہیں، بلکہ مسکراتے ہیں، یہ کہتے تھے کہ مہنگائی کم کریں گے، لوگوں کو روزگار اور غریبوں کو گھر دیں گے، کہاں ہیں یہ ساری چیزیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی خبر ٹی وی پر دیکھی، اس طرح کی حرکت کوئی کم ظرف انسان ہی کر سکتا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم سے اسی طرح کے کاموں کی ہی توقع کی جا سکتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ضیاالحق اور پرویز مشرف بھی بے نظیر بھٹو کے نام سے خوف زدہ تھے، موجودہ حکومت بھی مشرف کی بی ٹیم ہے، اس لئے وہ بے نظیر بھٹو کے نام سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، ان کے نام سے خوف زدہ نام نہاد سیاستدانوں کو عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے، بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان پاکستان کے عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے، بے نظیر بھٹو ایک نظریہ کا نام ہے، پرویز مشرف کی بی ٹیم کچھ بگاڑ نہیں سکتی، بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 786157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش