0
Wednesday 3 Apr 2019 10:09

اقوام متحدہ، مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ، مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کے خلاف ترکی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے خلاف ترکی نے پیش کی جب کہ پاکستان نے قراردار کا متن اور خدوخال کو وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن ریوں کو مسترد کرتی ہے، ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند انتشار پھیلا رہے ہیں، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالم اسلام کے لیے خطرہ ہیں، دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل بنائے جائیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام، مذاہب اور تہذیبوں کو قریب لانے کی کوششوں اورحمایت کی، کسی کو مذہب، نسل اور رنگ کے لوگوں کو نفرت اور انتہاپسندی کا نشانہ نہیں بننے دے سکتے اور مغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 786593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش