0
Wednesday 3 Apr 2019 23:38

حزب اللہ کی عرب سربراہان مملکت کے فیصلوں پر شدید تنقید

حزب اللہ کی عرب سربراہان مملکت کے فیصلوں پر شدید تنقید
اسلام ٹائمز - حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب لیگ کے اجلاس میں عرب سربراہان مملکت کے اٹھائے گئے فیصلے ان مسائل کے مقابلے میں جن سے اس وقت امت مسلمہ گزر رہی ہے انتہائی کم اہم اور قدس شریف و گولان ہائٹس کے علاقے کو یہودیوں کے کنٹرول میں دینے کے امریکی فیصلے کے عین مطابق ہیں۔ عرب لیگ کے اختیار کردہ موقف نے ایک بہت بڑا تضاد بھی آشکار کر دیا ہے اور وہ یہ کہ ایک طرف تو عرب ممالک کے سربراہ عربوں کے حقوق اور قدس شریف و گولان کے علاقے کو واپس لینے کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف دشمن (اسرائیل) کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔ حتی یہ کہ ان میں اکثر تو اس بات پر اپنوں کو سرزنش کرتے نظر آتے ہیں کہ مدتوں قبل کیوں نہ اسرائیل کو اپنی آغوش میں لے لیا؟
 
حزب اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں لبنان کے وزیراعظم مائیکل عون کے لبنان، فلسطین اور گولان کے علاقے کے بارے میں اختیار کردہ موقف اور تیونس کی قومی موومنٹ کو لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کرنے پر سراہا۔ اس بیان میں حزب اللہ نے فلسطینی قوم کی مقاومت اور تمام تر سازشوں اور محاصروں کے باوجود یوم الارض کے مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سے مقابلے کے میدان میں فلسطینی عوام کی بھرپور شرکت "صدی کی ڈیل" نامی منصوبے کے ذریعے فلسطینی امنگوں کو کچلنے کی کوششوں کا دندان شکن جواب ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 786736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش