0
Monday 8 Apr 2019 00:20

نوازشریف کی حکومت کیخلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا، ثاقب نثار

نوازشریف کی حکومت کیخلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا، ثاقب نثار
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نے نوازشریف کی حکومت کے خلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا۔ جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا، نوازشریف کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدالتی فیصلہ پڑھنے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا کہ عدلیہ نے اپنا کردار قانون کے دائرے میں رہ کر پورا کیا۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ چند ماہ قبل ڈیم کی آگاہی مہم پر آنے والے اخراجات پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور اعتراض کیا گیا کہ اتنے پیسے خرچ کر دیئے جس پر سپریم کورٹ کے عملدرآمد بینچ نے اپنے حکم میں اور پیمرا نے بھی واضح کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لائسنس میں شامل شرائط کے تحت پبلک سروس میسج کے لیے متعین وقت میں سے ڈیم فنڈ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 787428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش