0
Tuesday 9 Apr 2019 13:33

بلوچستان، سیلاب متاثرین کے فنڈز میں خردبرد 4 افراد کیخلاف ریفرنس دائر

بلوچستان، سیلاب متاثرین کے فنڈز میں خردبرد 4 افراد کیخلاف ریفرنس دائر
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے فنڈز میں کروڑوں روپے خورد برد پر دو سرکاری افسران سمیت چار ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ 
نیب ترجمان کے مطابق سابق ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ غلام سرور اور سابق ڈپٹی سیکرٹری قائم لاشاری، ٹھیکیدار عبد العلی سمیت چار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے پر احتساب عدالت کوئٹہ I میں ریفرنس دائر کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ملزمان کو نوٹسز جار ی کر دیئے۔ ریفرنس میں ملزمان پر بلوچستان میں 2012ء اور 2015ء کے درمیان آنیوالے سیلاب کے متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز میں تقریباً 4 کروڑ روپے خورد برد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق نیب بلوچستان نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای اور خزانہ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو یہ انکشاف ہوا کہ سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے 14 اضلاع کے لئے بحالی فنڈز میں سابق ایکسیئن پی ایچ ای غلام سرور اور سابق ڈپٹی سیکرٹری قائم لاشاری، ٹھیکیدار عبد العلی و دیگر نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا غبن کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ملزم ٹھیکیدار عبدالعلی کو وعدہ معاف گواہ بنالیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 787706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش