0
Tuesday 9 Apr 2019 19:54

دہشتگردوں کی مالی معاونت، نیکٹا کی 14 اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

دہشتگردوں کی مالی معاونت، نیکٹا کی 14 اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے نیکٹا نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے 14 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کثیر الجہتی مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیکٹا مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے والے اداروں میں ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر بھی شامل ہیں۔ دیگر اداروں میں انسداد منشیات کا ادارہ، انٹیلیجنس ایجنسیاں اور چاروں صوبائی انسداد دہشتگردی کے ادارے شامل ہیں۔ نیکٹا مفاہمتی یاداشت کا مقصد ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون سے رقوم کا منی لانڈرنگ کے ذریعے دہشتگردی میں استعمال کا سراغ لگانا، روک تھام اور مؤثر تفتیش کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ یاداشت کے ذریعے نیکٹا میں قائم دہشتگردی میں مالی معاونت روکنے بارے نیشنل ٹاسک فورس کی تجاویز پر موثر عملدرآمد ممکن ہوگا۔ تمام مذکورہ ادارے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت مربوط باہمی تعاون یقینی بنا سکیں گے۔ یاداشت کے تحت تمام ادارے دہشتگردی میں مالی معاونت روکنے بارے آپس میں خفیہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے، جس سے ایجنسیوں کے درمیان موجود تعاون کو مزید مستحکم کیا جائیگا۔ یہ معاہدہ دہشتگردی میں مالی معاونت روکنے بارے نیشنل ٹاسک فورس کے تحت قائم مقدمات کی جے آئی ٹی کے لئے بھی معاون ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 787793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش