0
Thursday 11 Apr 2019 04:21

ایم کیو ایم نے وزارتیں لینے کی لالچ میں پی ٹی آئی کو ووٹ فروخت کئے، اویس قادر شاہ

ایم کیو ایم نے وزارتیں لینے کی لالچ میں پی ٹی آئی کو ووٹ فروخت کئے، اویس قادر شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ وفاق شہر قائد سمیت پورے سندھ کا پانی روک کر بیٹھا ہے، ایم کیو ایم نے وزارتیں لینے کی لالچ میں پی ٹی آئی کو ووٹ فروخت کئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما سید فیصل سبزواری کے بیان پر ردعمل میں اویس قادر شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم شہر قائد کا پانی روکنے والی وفاقی حکومت کا حصہ ہے، ایم کیو ایم نے وزارتیں لینے کی لالچ میں پی ٹی آئی کو ووٹ فروخت کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مرکز میں ہونے کے باوجود بھی شہر قائد کے لئے آٹھ ماہ میں کوئی بھی منصوبہ نہ لاسکی، ایم کیو ایم رہنما بتائیں کہ کراچی کے لئے وفاق سے منصوبے کب لائیں گے؟ اب بوری اور گولی کی سیاست نہیں چلے گی، کراچی کے  عوام ایم کیو ایم کو مسترد کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 788044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش