0
Friday 12 Apr 2019 16:52

کرم میں فائرنگ، قبائلی ملک بیٹے سمیت زخمی

کرم میں فائرنگ، قبائلی ملک بیٹے سمیت زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی ملک مظفر خان مسوزئی اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قبائلی ملک مظفرخان مسوزئی اور اس کا بیٹا حیدر زمان آج صبح کوچی بازار سے اپنی گاڑی میں صدہ بازار جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمی باپ بیٹے کو صدہ اسپتال منتقل کیا جنکو تشویشناک حالت کے باعث پشاور ریفر کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 788281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش