0
Monday 15 Apr 2019 16:24

پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ

پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ، سیدو شریف ایئرپورٹ اور چترال ایئرپورٹ کا ابتدائی سروے مکمل ہوگیا ہے جبکہ پاراچنار ایئرپورٹ پر سروے آئندہ ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی نے چترال اور سیدو شریف ایئرپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور پاراچنار ایئر پورٹ کو مرحلہ وار طور پر کھول دیا جائے گا۔ نان فنکشل ایئر پورٹ پر آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے سیدو شریف، چترال، پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان کے ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اپنی رپورٹس مرتب کر رہے ہیں۔ ان ایئرپورٹس پر وزیراعظم کی احکامات کی روشنی میں سر سبز و صاف پاکستان مہم کے تحت پودے بھی لگائیں جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو دوسرے مرحلے میں جبکہ سیدو شریف اور چترال ایئرپورٹ کو پہلے مرحلے میں کھول دیا جائے گا۔ ان ایئرپورٹس کو کھولنے سے ملاکنڈ ڈویژن اور جنوبی اضلاع کے مسافروں کو سہولتوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان ایئرپورٹس کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے آمدو رفت، عملے کی تعیناتی کیلئے شیڈول تیار کیا جارہا ہے، ان ایئر پورٹس پر دن کے اوقات کار میں آپریشن پہلے مرحلے میں جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 788768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش