0
Wednesday 17 Apr 2019 18:35
اسلام آباد میں پاکستان ہاوسنگ اسکیم کا افتتاح

بڑی جدوجہد کے بعد ہم اس مقام تک پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان

بڑی جدوجہد کے بعد ہم اس مقام تک پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے جی 13 میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔ ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی جدوجہد کے بعد ہم اس مقام تک پہنچے ہیں جب سے حکومت میں آیا دل میں کوئی کنفیوژن نہیں، میرا خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا، کیوں کہ فلاحی ریاست کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے دن ہی کہا گیا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے، میرا ویژن بڑا کلیئر ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے، ہاؤسنگ اسکیم پورے پاکستان میں شروع کریں گے،  یہ آسان کام ہوتا تو 70 سال میں کوئی بھی کردیتا۔ گزشتہ سالوں میں ملک میں بڑے پیمانے پر تاریخی لوٹ مار کی گئی، ماضی کی حکومتوں کے لیے گئے، قرضوں کا سود ہماری حکومت 6 ارب روپے روزانہ ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 789179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش