0
Wednesday 17 Apr 2019 23:37

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے، جسٹس جاوید اقبال

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے، جسٹس جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی تحویل میں کسی ملزم کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔ لاہور میں فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنایا، مستقبل میں کوئی ڈبل شاہ نہیں بننے دیں گے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے، ادارے نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عنا صر سے 303 ارب وصول کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران نے اپنی بہترین صلاحیتیوں کا استعمال کیا ہے، نیب کے900 ارب کے 1210 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح کیا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لئے فیس نہیں کیس دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں کروڑ پتی بننے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی، جو لوگ اس دنیا سے گئے وہ خالی ہاتھ گئے، جنہوں نے عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹی، نیب ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کسی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب لاہور نے اپنے قیام سے 2017ء تک 10 ارب روپے متاثرین میں تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چئیرمین کی قیادت میں 6 ارب 62 کڑور متاثرین میں تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 789215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش