0
Thursday 18 Apr 2019 22:23

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، فواد چوہدری اور غلام سرور کے قلمدان تبدیل

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، فواد چوہدری اور غلام سرور کے قلمدان تبدیل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے، جس میں فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو لایا جائے گا جبکہ اعجاز شاہ وزیر داخلہ ہوں گے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بنا دیا گیا ہے، ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات لگایا رہا ہے۔ اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے جبکہ شہریار آفریدی وزیر سیفران ہوں گے۔ اسی طرح وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کے قلمدان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، غلام سرور کو ایوی ایشن کا قلمدان دے دیا گیا ہے، وزیر صحت عامر کیانی کو فارغ کرکے ان کی جگہ نئے وزیر کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وفاقی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 789395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش