0
Friday 19 Apr 2019 21:52

پیپلز پارٹی نے سندھ میں صرف وسائل کو نوچ کر کھایا ہے، عوام کو کچھ نہیں دیا گیا، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی نے سندھ میں صرف وسائل کو نوچ کر کھایا ہے، عوام کو کچھ نہیں دیا گیا، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ حیدرآباد پہنچے، جہاں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کے رہنما خاوند بخش جھیجو کی کاوشوں سے گوٹھ ڈاکٹر موہن لال کچھی میں بجلی کی فراہمی کے پروجیکٹ کا افتتاح پی ٹی آئی صوبائی قائم مقام صدر حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش جھیجو نے افتتاح کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ تحریکی ساتھی و حیدرآباد کے سابقہ پی ٹی آئی کے صدر مرحومن عبدالصمد شیخ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد بھی کیا، جس کے بعد وومن کنونشن میں پہنچے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہمارے پاس وسائل نہیں مگر عوام کے لئے ہر وقت کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ میں صرف وسائل کو نوچ کر کھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اقلیتی برادری نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیئے مگر پیپلز پارٹی نے انہیں کچھ نہیں دیا، تھر سے ایم پی اے ایم این اے اور سینیٹر بننے والے بچوں کی اموات پر خاموش ہیں، عمران خان کی حکومت کی وجہ سے نواز زرداری لیگ کے چور جیلوں میں ہیں، سندھ میں اقلیتی برادری کو تحریک انصاف نے ایک مضبوط پلیٹ فارم دیا ہے، عمران خان عوام کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں، وزارتیں تبدیل ہونے سے مخالفین چلا رہے ہیں، میچ جیتنے کے لئے بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا موثر حکمت عملی ثابت ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش