0
Sunday 21 Apr 2019 22:02

رمضان المبارک سے قبل ہی کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار

رمضان المبارک سے قبل ہی کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بھیک مانگنے والوں کی یلغار ہوگئی۔ ماہ مقدس رمضان المبارک سے قبل ہی پیشہ ور بھکاریوں نے شہر میں ڈیرے ڈال لیے۔ کراچی میں رمضان المبارک سے پہلے ہی بھکاریوں کی بڑی تعداد نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔ شہری جہاں بھی جاتے ہیں کوئی نہ کوئی بھیک مانگنے آجاتا ہے۔ پولیس کا اینٹی بیگر یونٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ شہری پریشان ہیں۔ کوئی دکان، کوئی مارکیٹ، کوئی اسپتال شہری جہاں بھی جاتے ہیں، بھکاری صدا لگاتے ہوئے آجاتے ہیں۔ ٹریفک سگنل پر تو کئی گداگر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ شہری ابھی سے ہی بھکاریوں سے پریشان ہیں، کہتے ہیں رمضان میں تو اور مشکل ہو جائے گی۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کہتے ہیں بھکاریوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اس سلسلے میں فلاحی اداروں کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی پیشہ وار بھکاریوں پر قابو پا لیا جائے تو اچھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش