0
Sunday 21 Apr 2019 22:19

عوامی نیشنل پارٹی شہر کی اہم سیاسی حقیقت ہے ہمیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی شہر کی اہم سیاسی حقیقت ہے ہمیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی شہر کی اہم سیاسی حقیقت ہے، ہمیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، عوامی مسائل کے حل کا احساس سیاسی ورکر کا خاصہ ہوتی ہے، پارٹی ورکرز ہمہ وقت عوامی مسائل کے حل کے لئے سرگرداں رہتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ اے این پی ورکرز شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے سرگرم رہتے ہیں، اے این پی مستقبل کے سیاسی منظر نامے میں فعال کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی کے علاقے گلشن غازی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء لعل ولی اور مسلم لیگ کے رہنماء گل ولی خان نے اپنے ساتھیوں سمیت کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری، ضلعی صدر ارشد سہیل نے بھی خطاب کیا۔ شاہی سید نے مزید کہا کہ ایک سال پورا ہونے کو ہے، قومی و صوبائی حکومتوں کا قیام عمل میں آچکا ہے، آپ کی آبادیوں میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے، پختونوں کے مسائل کے حل کی اہلیت صرف عوامی نیشنل پارٹی ہی رکھ سکتی ہے، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید کرتے ہیں شمولیت اختیار کرنے والے پارٹی کی فعالیت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 789856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش