0
Sunday 21 Apr 2019 23:29

گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے قانون سازی کر دی ہے، حفیظ الرحمن

گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے قانون سازی کر دی ہے، حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری صوبہ بنانے کے لئے قانون پاس کیا ہے جس کی ابتدا ہنزہ سے کی ہے، اگلے مرحلے میں گلگت کو پلاسٹک فری شہر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، پلاسٹک پر پابندی سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور متبادل بیگ تیار کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ گلگت میں نجی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جی بی نے کہا کہ اگلے سال ویمن ڈگری کالج گلگت کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دیکر خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ماہ میں خواتین پارک کا افتتاح کریں گے، جہاں پر خواتین کو فیزیکل فٹنس کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ خواتین کی فیزیکل فٹنس کی سہولت نہ ہونے سے خواتین میں ڈپریشن اور بلڈپریشر کی بیماریوں میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جس سے نجات پانے کے لئے خواتین کی فیزیکل فٹنس ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا مکمل اعتماد بحال ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش