1
Monday 22 Apr 2019 11:39

عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات

عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کے لیے دارالحکومت تہران میں قائم صدارتی محل سعدآباد پیلس پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کےترانے بجائے گئے اور وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور ایرانی کابینہ کے اراکین نے بھی وزیراعظم عمران خان سے مصافحہ کیا۔ خیال رہے وزیراعظم گزشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے کیا تھا۔ وزیراعظم نے تہران پہنچنے سے قبل مشہد میں مختصر ٹھہراؤ کیا تھا جہاں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا حسینی نے عمران خان کا استقبال کیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ حضرت امام رضا کے مزار سمیت دیگر مقدس مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔ وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالزاق داؤد، معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم سید ذوالفقار عباس بخاری، خصوصی معاون برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ظفراللہ مرزا اور خصوصی معاون برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ 2018ء میں انتخابات کے نتیجے میں منصب سنبھالنے کے بعد سے وزیراعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے جو پاکستان اور ایران کے تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش