0
Tuesday 30 Apr 2019 18:11

یومِ حضرت علی (ع) کے جلوس کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس، خصوصی اقدامات، کئے جائیں، کمشنر کراچی

یومِ حضرت علی (ع) کے جلوس کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس، خصوصی اقدامات، کئے جائیں، کمشنر کراچی
اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں یومِ حضرت علی (ع) کے مرکزی جلوس کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کر دی۔ کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت منگل 30 اپریل کو ایک اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یومِ حضرت علی (ع) کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یومِ حضرت علی  کے مرکزی جلوس کے لئے ہر ممکنہ سہولت فراہم کر نے کے لئے اقدامات پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جلوس کے محفوظ طریقہ سے اور تمام ضروری سہولتوں کے ساتھ گذرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کو تیز رفتاری سے کام کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی علی احمد صدیقی، ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی، کراچی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے جنرل مینیجر زبیر چنہ، ایس ایس پی جنوبی، پولیس اور رینجرز کے سینیئر افسران، یومِ حضرت علی (ع) کے مرکزی جلوس کے منتظمین سید شبر رضا، طحٰہ موسوی، علی حیدر، محمد مہدی اور دیگر نے شر کت کی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ حضرت علی (ع) 21 رمضان المبارک کو انکی شہادت پر منایا جاتا ہے، جبکہ اس حوالے سے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 791522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش