0
Wednesday 8 May 2019 20:48

کوئٹہ میں قصابوں کی ہڑتال جاری، گوشت کے ریٹ میں اضافے کا مطالبہ

کوئٹہ میں قصابوں کی ہڑتال جاری، گوشت کے ریٹ میں اضافے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مٹن اینڈ بیف ایسویشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  بکرے کے گوشت کی قیمت 780، گائے کے گوشت کا ریٹ 450 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے وہ اس ریٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے دکان اور ٹرانسپورٹ کے مہنگے کرایوں کے باعث یہ ریٹ نامناسب ہیں، بیوپار بھی جانور سرکاری ریٹ سے اوپر فروخت کررہے ہیں، انہوں نے تجویز دی کہ بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 850 جبکہ گائے کے گوشت کا سرکاری نرخ 550 روپے مقرر کیا جائے، بصورت دیگر ہڑتال جاری رہے گی۔ قصابوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ہڑتال کرنا درست نہیں قصاب اپنے اقدام واپس لیں ۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ من مانی کرنے والے قصابوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں، تاہم ضلع انتظامیہ اب تک کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 793056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش