0
Friday 10 May 2019 17:58

گلگت بلتستان فاٹا جیسی توجہ کا منتظر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

گلگت بلتستان فاٹا جیسی توجہ کا منتظر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھی فاٹا جیسی توجہ کا منتظر ہے۔ پاکستان کی سرحدوں کے اندر بسنے والے تمام پاکستانی یکساں حقوق کے حقدار ہیں۔ فاٹا پر قومی اصلاحات پر قومی جماعتوں کا اتفاق خوش آئند ہے۔ دہشت گردی کی جنگ میں فاٹا عوام کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ ستر سالوں سے بنیادی آئینی حقوق سے محروم خطہ گلگت بلتستان کے حوالے سے قومی اتفاق رائے ملکی مفاد میں ناگزیر ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیمی بل میں فاٹا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے فاٹا کے عوام کے زخموں کا کچھ مداو ہوسکے گا اور فاٹا بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 25 ہزار مربع کلومیٹر رقبہ اور اس پر بسنے والی عوام پاکستان کی سرحدوں میں ہوتے ہوئے بھی پاکستانی شہری حقوق سے محروم ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان کی محرومیاں دور کی جائیں اور قومی اتفاق رائے کے ساتھ گلگت بلتستان کے حوالے ایسا فیصلہ کیا جائے جو گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ گلگت بلتستان کی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔ مقتدر قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان پر بھی فاٹا کی طرح جلد از جلد کوئی فیصلہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 793402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش