0
Saturday 11 May 2019 18:08

تین طلاق بل کا مقصد مسلم خواتین کو انصاف فراہم کرنا ہے، نتن گڈکری

تین طلاق بل کا مقصد مسلم خواتین کو انصاف فراہم کرنا ہے، نتن گڈکری
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ تین طلابق بل انسانیت کی بنیاد پر لایا گیا ہے اور اس کا مقصد مسلم خواتین کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ انہیں ترقی کے راستے پر آگے بڑھانے کے حق میں ہے۔ نتن گڈکری نے کہا کہ ان کی حکومت کی کوشش خامیوں کو ختم کرنا ہے اور تین طلاق بل اسی سلسلہ میں مسلم سماج میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پسند سماج کو اس طرح کے اقدمات کی مخالفت نہیں کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب اور ہر طبقہ میں کچھ خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں، ان میں اصلاح کی ضرورت ہے اور تین طلاق بل بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

نتن گڈکری نے کہا کہ بھاجپا حکومت کی کوشش سماجی ترقی کے لئے ترقی پسندانہ سوچ کہ آگے بڑھانا اور تمام طبقات کے مفادات کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر اقلیتی طبقات میں خوف پیدا کرکے اس کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا اور کہا کہ سماج میں موجود قدامت پسند روایات کو ختم کرنے کی مسلسل کوشش ہونی چاہیئے۔
نتن گڈکری نے کہا کہ انکی حکومت نے تین طلاق کی غلط روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اس پر سیاست کررہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ دہشتگردوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس کے پچاس برس کے اقتدار میں مسلمانوں کو کیا ملا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش