0
Monday 13 May 2019 16:45

جی بی چیف کورٹ نے چار ماہ میں 544 مقدمات نمٹا دیئے

جی بی چیف کورٹ نے چار ماہ میں 544 مقدمات نمٹا دیئے
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے چار ماہ کے دوران 544 مقدمات نمٹا دیئے، یکم جنوری  تا 11 مئی 2019ء کے دوران عدالت میں دیوانی، فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 577 مقدمات دائر ہوئے تھے، فاضل عدالت نے 5 سو 44 مقدمات نمٹا دیئے۔تفصیلات کے مطابق 192 دیوانی متفرقات درخواستیں دائر  ہوئیں،152 پر فیصلہ ہوا، اسی طرح دیگر نوعیت کی مختلف درخواستوں اور مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔ چیف جج وزیر شکیل احمد، جسٹس ملک حق نواز، جسٹس محمد عمر اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل مختلف بنچوں نے سکردو اور گلگت میں دیوانی فوجداری اور رٹ پٹیشن اور توہین عدالت پر مشتمل دائر ہونے والے 5 سو 77 مقدمات میں سے 5 سو 44 مقدمات کو نمٹا دیا۔
خبر کا کوڈ : 793978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش