0
Tuesday 14 May 2019 11:19

شاہد خاقان عباسی نے جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت نہیں کی، مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی نے جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت نہیں کی، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ڈیل سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت کو اچانک جنوبی پنجاب صوبے کی یاد آگئی۔ مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم نئے صوبوں کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی کے بیان کو بل کی مخالفت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے لیکن انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت نہیں کی۔

ترجمان نون لیگ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کا بل پاکستان مسلم لیگ (ن) کئی ماہ پہلے ہی پیش کرچکی ہے، دونوں صوبوں کے قیام کا بل مجلس قائمہ میں زیر غور ہے تو قواعد کے تحت نیا بل پیش نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے سوال کیاتھا کہ حکومت پہلے سے جمع شدہ بل پر پیش رفت کیوں نہیں کررہی؟ حکومت دھونس، دھاندلی اور اختیارات کے ذریعے قواعد کو ردی کی ٹوکری میں پھیکنا چاہتی ہے، حکومت کو اچانک جنوبی پنجاب کی یاد آگئی ہے تاکہ آئی ایم ایف ڈیل سے عوام کی توجہ ہٹانے کا نیا ڈرامہ کیا جاسکے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو نہ آئین کا پتہ ہے، نہ رولز آف بزنس کا اور نہ ہی قانون سازی کا، مسلم لیگ (ن) نے ہی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے قیام کا بل جمع کرایا اور پنجاب اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کرائی تھی لہٰذا حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیمی بل جمع کرایا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 794104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش