0
Wednesday 15 May 2019 18:27

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے واپس 144 روپے پر آگیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے واپس 144 روپے پر آگیا
اسلام ٹائمز۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے بڑھنے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پر پہنچا لیکن کاروبار کے اختتام پر پھر نیچے آگیا۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پر پہنچا، جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141.93 پیسے پر رہی۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر واپس  144 روپے پر آگیا۔ واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 کے درمیان رہی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم بھی نافذ ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 794420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش