0
Friday 17 May 2019 13:39

چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے 19ویں گریڈ کے افسر علی محمد نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کردی، درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں اور شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے جبکہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 794743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش