0
Friday 17 May 2019 22:01

چین نے لاہور میں ویزہ آفس کھولنے کا اعلان کر دیا

چین نے لاہور میں ویزہ آفس کھولنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چینی سفیر یائو جنگ نے ویزے کے حصول کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ چینی ویزے کیلئے برانچ لاہور میں اگلے ماہ آپریشنل ہو جائے گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے سفیر یائو جنگ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر یائو جنگ نے چین کے ویزے کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنیکل و وکیشنل ٹریننگ، سیاحت اور سماجی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں برانچ کھلنے سے پاکستانی شہریوں کو چینی ویزے کے حصول میں سہولت ملے گی۔ چینی ویزے کیلئے برانچ لاہور میں اگلے ماہ آپریشنل ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چینی سفیر نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے بھی گورنر ہاوس میں ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 794835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش