0
Saturday 18 May 2019 20:16

قبائیلیوں کے مسائل انکی مشاورت سے ہی حل کرینگے، وزیراعظم عمران خان

قبائیلیوں کے مسائل انکی مشاورت سے ہی حل کرینگے، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی مشران کی بدولت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، قبائلی اضلاع کا نیا نظام قبائلیوں کے رہن سہن اور روایات سے متصادم نہیں ہوگا۔ گورنر ہاؤس میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قومی اسمبلی میں پہلی بار قبائلی علاقوں کی سیٹوں میں اضافہ کیا گیا، ماضی میں دہشتگردی کا شکار قبائلی علاقوں کے حق میں کوئی آواز نہیں بلند کرتا تھا، کوشش ہوگی نئے نظام میں قبائلی روایات اور مزاج کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، نئے نظام میں بھی جرگہ سسٹم کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام بھی قبائلی علاقوں کے رسم و رواج کے مطابق ہے، نئے بلدیاتی نظام میں صوبے سے براہ راست فنڈز گاؤں تک جائیں گے، قبائلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی مسلسل کام کریگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ اب قبائلی عوام کو ماضی کے مسائل کا سامنا نہیں ہوگا، نئے نظام سے ان کے مسائل حل ہوں گے، حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم حکومت بہت جلد ان مشکلات پر قابو پا لے گی جس طرح کے حالات موجودہ حکومت کو ملے ہیں اس میں بہت کام کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عوام کی بحالی اور صوبائی و قومی اسمبلی میں ان کی نمائندگی اور انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، خود قبائلی رسم و رواج سے آگاہ ہونے کی وجہ سے حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے قبائلی علاقوں میں ترقی کا آغاز ہو۔
خبر کا کوڈ : 795035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش