0
Saturday 18 May 2019 21:25

حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے، ثروت اعجاز قادری

حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قوم کو آئی ایم ایف کا غلام اور مہنگائی کے طوفان میں دھکیل دیا ہے، حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے، غربت کے بجائے غریب کو ختم کیا جا رہا ہے، معاشی بحران کو ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستانی کرنسی ایشیاء کی کمزوری ترین سطح پر پہنچ گئی، یہ صورتحال حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے، حکومت بلیک عینک اتار کر دیکھے، تو غربت اور غریب بچے بھوک و افلاس سے بلکتے نظر آئینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تعلیم کو عام کرکے دہشتگردوں کا قلم سے خاتمہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے استحصالی قوتوں نے جال بچھا دیئے ہیں، مگر پاکستان کے عوام ان کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ معاشی بہتری کیلئے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، عوام ملک کیلئے ہر قسم کی قربانی دے رہے ہیں اور دینے کو تیار ہیں، مگر حکمرانوں کو اپنی پالسیاں میڈ ان پاکستان بنانا ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 795053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش