0
Thursday 23 May 2019 18:40

حکمران لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اختر حسین لانگو

حکمران لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اختر حسین لانگو
اسلام ٹائمز۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احتسابی عمل کو تیز کرینگے، موجودہ حکمران بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں کوئی کردار نہیں ہے، پی ایس ڈی پی لیپس ہو چکی ہے اگر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرینگے، اسلام آباد میں معصوم بچی کے ساتھ ہونے والے زیادتی ناقابل برداشت ہے، حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بڑی پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے، کرپشن کو روکنے کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی اور جن لوگوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ان کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ غیر ضروری کام کرنے کی بجائے بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں، بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے صوبے کے پی ایس ڈی پی لیپس ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے ترقیاتی عمل رک گیا معاشی بہتری کیلئے کوئی جامع پلان نہ ہونیکی وجہ سے حالات دن بدن گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں اور سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار بھی سب کے سامنے ہے، عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔ بی این پی مینگل صوبے کے وسائل پر کوئی سودا بازی نہیں کریگی اور نہ ہی عوام کے حقوق کے مفادات کا سودا کریگی، پی ایس ڈی پی لیپس ہو چکی ہے، اگر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرینگے، اسلام آباد میں معصوم بچی کے ساتھ ہونے والے زیادتی ناقابل برداشت ہے، حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردارادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 795907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش