0
Friday 24 May 2019 20:28

جیکب آباد، یوم امام علی ابن ابیطالب (ع) کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت اجلاس

جیکب آباد، یوم امام علی ابن ابیطالب (ع) کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت اجلاس
اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں یوم امام علی ابن ابیطالب (ع) کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق یوم علی (ع) کے سلسلے میں اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی صدارت میں ان کے دفتر میں ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مقصود ڈومکی، سید اعجاز علی شاہ، بندہ علی جعفری، مولانا عبدالجبار رند، پولیس، رینجرز کے حکام اور ضلع کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم امام علی (ع) کے موقع پر حفاظتی انتطامات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ حضرت امام علی (ع) کی حیات مبارکہ صرف اللہ پاک کے دین کی پیروی میں گذری جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 796112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش