1
Monday 27 May 2019 22:46

ایران امریکہ کشیدگی، لاہور میں شیعہ جماعتوں کا اجلاس

ایران امریکہ کشیدگی، لاہور میں شیعہ جماعتوں کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ حالیہ دنوں میں ایران کیخلاف امریکی پابندیوں اور امریکی صدر کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کے مدنظر شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے نمائندگان کا اجلاس جامعہ عروۃالوثقی لاہور میں منعقد ہوا، جس میں عالمی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت اور ایران کو ملنے والی امریکی دھمکیوں کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کی فضاء میں پاکستان کے شیعہ اور اہل سنت رہنماؤں نے امریکی اقدامات کی مذمت کی ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ اسلامی ملک ایران کی حمایت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 796618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش