0
Friday 31 May 2019 20:38

اسرائیل ایک ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے، صاحبزادہ حامد رضا

اسرائیل ایک ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قبلہ اوّل پر یہودیوں کا قبضہ امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے۔ مسلم حکمران مظلوم و محکوم فلسطینیوں کیلئے مشترکہ آواز اٹھائیں۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ فلسطین کی آزادی کیلئے جنگ لڑنے والے فلسطینی فریڈم فائیٹرز امت مسلمہ کے ہیروز ہیں۔ اسرائیل ایک ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے۔ پاکستان کے مسلمان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قبلہ اوّل کی آذادی کے لئے وحدت امت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے“ یوم القدس“ کے سلسلہ میں جامعہ رضویہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ فوج نے اپنے افسروں کو عبرت ناک سزا دے کر خود احتسابی کی بڑی مثال قائم کی ہے۔ محسن داوڑ اور علی وزیر بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ ریاست مخالف بیانیہ نہیں چل سکتا۔ پی ٹی ایم تعصب پھیلا کر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے۔ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ فوج اور عوام کا رشتہ کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ پاک فوج نے قبائلیوں کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 797288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش